Isotretinoin Uses in Urdu Language

Dive into the world of isotretinoin uses in Urdu language. Learn about its effectiveness in treating acne, its potential side effects, and how it can revolutionize your skincare routine. Discover t...

Dr. Shakeel Zulfiqar

5/15/20241 min read

acne treatment isotretinoin uses
acne treatment isotretinoin uses

Isotretinoin brands in Pakistan

پاکستان میں آئیسوٹریٹینوئن (Isotretinoin) کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں۔

ACCURE, ACCUTANE, ACNETRAC, ACNEWIN, ACNO, ACNOGEN, AKNEFIN, ARYNOIN, BEFAST, FREAC, ISO-A, ISODERM, ISOFACE, ISOLEX, ISOLIT, ISOMERA, ISONAS, ISONEX, ISOTOP, ISOWAN-T, ISOZAM, ORATANE, RECUTANE, RECUTE, RESOFT, ROACADVAN, ROACCUTANE, SONION, SORETIN, SAITRIN, TRESTON, VERION.

Isotretinoin Mechanism of action in Urdu

آئیسوٹریٹینوئن دوا کیسے کام کرتی ہے؟

آئیسوٹریٹینوئن ایک مصنوعی طور پر تیار کی جانے والی دوا ہے اور اس کو ادویات کےRetinoids گروپ میں شامل کیا جاتا ہے۔آئیسوٹریٹینوئن وٹامن اے (Vitamin A) کی ایک قسم (13-cis-retinoic acid) ہے جو جِلد میں موجود تیل بنانے والے غدودوں (sebaceous glands) پر اثر انداز ہو کر تیل (sebum) بنانے کے عمل کو کم کر دیتا ہے۔ ​اس کے علاوہ یہ جلد میں سوزش کو کم کر کے ایکنی کو بہتر بناتی ہے۔

Isotretinoin Uses in Urdu

آئیسوٹریٹینوئن (Isotretinoin) کا استعمال شدید قسم کی ایکنی میں رائج ہے، تاہم اس کا استعمال اس کے علاوہ بھی بہت سی بیماریوں میں کیا جاتا ہے۔ آئیسوٹریٹینوئن کا استعمال شروع کرنے کے فوراً بعد مریض کی ایکنی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے، تا ہم یہ عارضی ہوتا ہے اور استعمال کو جاری رکھنے سے زیادہ تر مریضوں میں بہتری آنے لگتی ہے۔

ضروری نوٹ

آئیسوٹریٹینوئن کو ہرگز کسی معالج کے مشورہ کے بغیر استعمال مت کریں ۔ مزید یہ کہ آئیسوٹریٹینوئن کے کیپسول اپنے کسی بھی جاننے والے کو بغیر اپنے طبیب کے مشورہ کے استعمال کرنے کو ہرگز مت کہیں۔

Isotretinoin use in Women

خواتین میں آئیسوٹریٹینوئن کا استعمال

حاملہ خواتین میں آئیسوٹریٹینوئن کی محض ایک خوراک بھی پیدا ہونےوالے بچے میں پیدائشی عیب پیدا کر سکتی ہے, نہ صرف یہ بلکہ بچے کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔ آئیسوٹریٹینوئن سے پیدا ہونے والے پیدائشی نقائص میں بچے کے کان، آنکھیں، چہرہ، کھوپڑی، دل اور دماغ کا خراب ہونا شامل ہے۔ اس لیئے آئیسوٹریٹینوئن کا استعمال شروع کرنےسے پہلے اس بات کا یقین کر لینا ضروری ہے کہ آئیسوٹریٹینوئن استعمل کرنے والی خاتون حاملہ نہ ہو۔ اس مقصد کیلیئے ایک پریگنینسی ٹسٹ کروانا لازمی ہے، تاکہ یقین کیا جا سکے کہ حمل نہیں ہے۔

ایسی خواتین جِن کی عنقریب شادی ہونے والی ہو، اُن کو آئیسوٹریٹینوئن کا استعمال شادی سے کم از کم ایک ماہ پہلے بالکل بند کر دینا چاہیئے۔ وہ خواتین جن میں آئیسوٹریٹینوئن کے استعمال کے دوران حمل ٹھہرنے کے ذرا سے بھی امکانات موجود ہوں، اُن میں اِس کے استعمال کے دوران کم از کم دو اقسام کے مانع حمل طریقے بیک وقت ضرور استعمال کرنے چاہییئں۔ اِن مانعِ حمل طریقوں کا استعمال، آئیسوٹریٹینوئن کے شروع کرنے سے کم از کم ایک ماہ پہلے شروع کرنا چاہیئے اور آئیسوٹریٹینوئن کے ختم کرنے کے کم از کم ایک ماہ بعد تک جاری رکھنا چاہیئے۔

Inform your doctor about these conditions before starting Isotretinoin

آئیسوٹریٹینوئن شروع کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل کیفیات کے بارے میں اپنے معالج کو ضرور آگاہ کریں

اگر آپ کو دل کا مرض لاحق ہو یا کولیسٹرول زیادہ ہو

اگر آپ کو ڈیپریشن ہو

اگر آپ کا دمہ کا مرض ہو

اگر آپ کو جگر کا مرض ہو

اگر آپ کو ذیابیطس ہو

اگر آپ کو آسٹیوپوروسس ہو

اگر آپ کو inflammatory bowel disease, ulcerative colitis, Crohn's disease ہو

Isotretinoin and your body Lipids / fats

آئیسوٹریٹینوئن کے اِستعمال کے دوران مہینے میں کم از کم ایک دفعہ اپنا Fasing Lipid Profile ٹیسٹ ضرور کروائیں، کیونکہ آئیسوٹریٹینوئن خون میں موجود Lipids کو بڑھانے کا سبب بنتی ہے جو کہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

Isotretinoin and Uric acid

حال ھی میں سامنے آنے والی کچھ طبی تحقیقات کے مطابق آئیسوٹریٹینوئن کے استعمال سے خون میں یورک ایسڈ (Uric Acid) کی سطح بلند ھو سکتی ھے، لہٰذا آئیسوٹریٹینوئن کے استعمال کے دوران یورک ایسڈ کا ٹیسٹ کرواتے رھنا بہتر ھے۔

Isotretinoin use in Children

آئیسوٹریٹینوئن کا استعمال ۱۲ سال سے کم عمر بچوں میں مناسب نہیں ہے۔ آیا آئیسوٹریٹینوئن ماں کے دودھ کے ذریعے بچے تک پہنچ پاتی ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی معلومات کم میسر ہیں، تاہم آئیسوٹریٹینوئن کے استعمال کے دوران بچے کو دودھ نہیں پلانا چاہیئے۔

چند ضروری ھدایات

آئیسوٹریٹینوئن (Isotretinoin) لعابی جھلی (Mucosa) پر اثر انداز ہو کر اسے خشک کرنے کا سبب بنتی ہے، اس لیئے تقریباً 75 فیصد لوگ اس کا استعمال شروع کرنے کے بعد منہ، آنکھیں اور جِلد کے خشک ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔ یہ خشکی اس بات کی نشانی ہوتی ہے کی آئیسوٹریٹینوئن نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

آئیسوٹریٹینوئن کے استعمال کے دوران جلد کی حساسیت بڑھنے کی وجہ سے جلد سورج سے زیادہ آسانی سے متاثر ہو سکتی ہے، اس لیئے اس کو رات کے وقت کھانا زیادہ مناسب خیال کیا جاتا ہے۔

آئیسوٹریٹینوئن کے استعمال کے دوران اگر سردرد ہو، یا توجہ مرکوز کرنے میں مشکل ہو یا موڈ میں واضع تبدیلی محسوس ہو، تو اپنے معالج کو فوراً آگاہ کریں۔

آئیسوٹریٹینوئن کے استعمال کے فوراً بعد چہرے کی کسی بھی قسم کی سرجری سے 3 سے 6 ماہ تک اجتناب بہتر ہے ۔

Isotretinoin and Blood donation

آئیسوٹریٹینوئن کے استعال کے دوران اور ایک مہینہ بعد تک خون کا عطیہ مت کریں۔