Permethrin Lotion Uses: A Comprehensive Overview in Urdu
Discover the power of permethrin lotion and learn about its uses, effectiveness, and safety measures. This blog post provides a comprehensive overview of permethrin lotion in Urdu. Explore the bene...
Dr. Shakeel Zulfiqar
5/15/20241 min read
Permethrin brands in Pakistan
پاکستان میں پَرمِتھرین کے مندرجہ ذیل برانڈ دستیاب ہیں:
BIOSCAB, DE-LICE SHAMPOO, DEOTRIX, ELEMITE, LI-CARE, LICO-O-MITE, LOTIX, LYCLEAN, MALIN, METHRIN, N-SCAB, NIXDERMAL, NEDAX, PENDISCAB, PERMARIN, PERMIDER, PERMILOT, PERMITE, PERMO, PERTHRIN, PERMETHRIN USES, SCABRID, SCABFREE, SCABIL, SCABISKIN, SCTAIN, SCABI PEARL, SCABIDERM, SCABWIN, SKAB.
پَرمِتھرین (Permethrin) کا اِستعمال سکیبیز (Scabies) اور سَر کی جُووں کے خاتمے کیلیئے رائج ہے۔
Permethrin Mechanism of action in Urdu
پَرمِتھرین کا اثر طفیلی جانداروں (وہ جاندارجو دوسرے جانداروں پر زندہ رہتے ہیں) کے اعصابی خُلیوں پر ہوتا ہے جہاں یہ سوڈیم چینل کے ذریعے بہنے والے کرنٹ پر اثرانداز ہو کر طفیلی جاندار کو مکمل طور پر مَفلوج کر دیتی ہے، جس سے اُس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ پَرمِتھرین کی جسم پر لگنے والی صرف 2 فیصد مقدار جسم میں جذب ہوتی ہے جو جسم میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر پیشاب کے راستے خارج ہو جاتی ہے۔ جِلد پر لگائ جانے والی پَرمِتھرین کا جِلد پراثر تقریباً 10 دن برقرار رہتا ہے۔
Permethrin Side Effects in Urdu
پَرمِتھرین کے سائیڈ افیکٹ
پَرمِتھرین کے استعمال سے مندرجہ ذیل سائیڈ افیکٹ دیکھنے میں آ سکتے ہیں
- سوجن
- جسم کے کسی حصہ کا سُن ہو جانا
- خارش
- جلد پر جلنے کا احساس ہونا یا سُوئیاں چُبھتی محسوس ہونا
- جلد کا سرخ ہو جانا
How to Use permethrin Lotion for scabies
سکیبیز کے علاج کیلیئے پَرمِتھرین (Permethrin) کے استعمال کا طریقہ
- پَرمِتھرین لوشن یا پَرمِتھرین کریم لگانے کا طریقہ ایک جیسا ہے۔
- اگر گھر میں ایک سے زیادہ افراد سکیبیز سے متاثر ہوں، تو سب گھر والےاِکٹھےایک ہی دِن اپنا علاج کریں۔
- پَرمِتھرین لَوشن یا کریم کا اِستعمال صرف ایک بار کرنا ہوتا ہے؛ اِسے روزانہ لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
- لوشن لگانے سے پہلے مریض کو نہانا چاہیئے۔
- نہانے کے بعد تولیئے سے جِسم کو خُشک کریں۔
- اِسکے بعد گردن سے نیچے پُورے بدن پر لوشن لگائیں۔ اگر کِسی جگہ زخم ہو، تو وھاں لوشن مَت لگائیں۔
- لوشن لگاتے وقت خیال رکھیں کہ جسم کا کوئ حصہ لوشن لگنے سے رہ نہ جائے ۔ خصوصاً اُنگلیوں کے درمیان، ناخُنون کے آس پاس، کَمر پر جہاں ھاتھ آسانی سے نہیں پہنچتا، پیشاب والی جگہ پر، خواتین میں چھاتیوں کے نِیچے، ہتھیلیوں اور تلوون پر اچھی طرح لوشن لگانا ضروری ہے۔
- لوشن لگانے کے بعد اُسے 5 منٹ تک خُشک ہونے دیں۔ اسکے بعد کپڑے پہن لیں۔
- پَرمِتھرین لوشن (Permethrin lotion) کو کم سے کم 12 گھنٹے اور زیادہ بہتر نتائج کیلیئے 24 گھنٹے جِلد پر لگا رہنے دیں۔ عام طور پر مریض جب کھانا کھانے کیلیئے ہاتھ دھوتا ہے یا رفعِ حاجت کلیئے جاتا ہے تو لوشن جسم کے اِن حصوں سے ہٹ جاتا ہے۔ اِن 24 گھنٹوں کے دوران اگر جسم کے کسی حصے سے لوشن ہٹ جائے، تو اُس حصہ پر لوشن فوراً دوبارہ لگا لیں۔
- 24 گھنٹے بعد دوبارہ نہائیں اور دُھلے ھوۓ صاف کپڑے پہنیں۔ اگر نئے کپڑے دستیاب ہوں تو وہ پہن لیں۔
- جِتنے بھی پُرانے کپڑے اُن دِنوں اِستعمال میں ہوں، اُن کو دھو کر پانی میں اُبالیں اور پھر دُھوپ میں 2 سے 3 دِن خُشک کریں۔ ایسا کرنے سے کپڑوں میں موجود سکیبیز کا کیڑا ختم ہو جاۓ گا۔ اگر یہ ختم نہ ہو، تو سکیبیز دوبارہ لگ سکتی ہے۔
- گھر کے قالین، پردے اور بِستروں کو بھی صاف کر لینا ضروری ہوتا ہے۔