Psoriasis meaning in Urdu

Dive into the world of psoriasis as we uncover the realities of this skin condition. Learn about psoriasis meaning in Urdu and the impact of this disease on individuals.

Dr. Shakeel Zulfiqar.

6/19/20241 min read

psoriasis meaning in urdu
psoriasis meaning in urdu

Psoriasis meaning in Urdu

سورائسس جلد کی ایک بیماری ہے جس میں جلد پر سرخ، کھردرے دھبے ظاہر ہونے لگتے ہیں۔

یہ عام طور پر کہنیوں، گھٹنوں اور سر کی جلد پر ظاہر ہونے شروع ہوتے ہیں اور جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے یہ جسم کے دوسرے حصوں جیسے پیٹ ، کمر اور ٹانگوں پر بھی ظاہر ہونے لگتے ہیں۔

سورائسس جلد کے علاوہ ناخنوں، جوڑوں اور زبان (Tongue) کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

سورائسس کی علامات میں خشک، سفید چھلکے دار جلد جو تختی جیسی شکل اختیار کر لیتی ہے، خارش اور جلد پر سرخی شامل ہیں۔ مناسب علاج کے بغیر، سورائسس کا پھیلاو بڑھتا جاتا ہے۔ تاہم، اگر مریض کی مناسب رھنمائ کردی جائے تو بیماری کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

تاحال سورائسس جلد کی ایک دائمی بیماری تصور کی جاتی ہے جو عالمی آبادی کا تقریباً 2سے3 فیصد متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری میں جلد کی متاثرہ جگہوں پر جلد کی بالائی تہہ کے خلیِے تیزی سے پیدا ہو کر جھڑنے لگتے ہیں، جس کے سبب جلد پر سفید چھلکے نما خرابی نظر آتی ہے۔

سورائسس جسم پر کہیں بھی ظاہر ہو سکتی ہے۔

وجوہات:

سورائسس ہونے کی صحیح وجہ تاحال معلوم نہیں ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق مدافعتی نظام کی خرابی سے ہے۔

بعض عوامل سورائسس کو متحرک یا خراب کر سکتے ہیں، جیسا کہ ذھنی تناؤ، انفیکشن، بعض دوائیں، اور جلد کی چوٹیں۔

چونکہ یہ بیماری خاندانوں میں چلتی ہے لہٰذا اس کو موروثی بھی کہا جا سکتا ہے۔

جینیات:

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بعض جینیاتی تبدیلیاں کسی شخص کو سورائسس کا زیادہ آسان شکار بنا سکتی ہیں۔

مزید یہ کہ اگر والد اور والدہ میں سے کسی ایک کو سورائسس ہو تو ہر بچے میں سورائسس کے ظاہر ہونے کے چودہ فیصد امکانات موجود ہوتے ہیں۔ اگر دونوں والدین کو سورائسس ہو تو بچوں میں سورائسس ظاہر ہونے کے امکانات اکتالیس فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

سورائسس کو بڑھانے والے عوامل:

جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، بعض عوامل psoriasis کو متحرک یا خراب کر سکتے ہیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں:

ذھنی تناؤ

انفیکشن، جیسے گلا خراب ہونا

بعض دوائیں جیسے بیٹا بلاکرز اور لیتھیم

جلد پر چوٹیں، جیسے کٹنا، کھرچنا یا جلنا

سرد، خشک موسم

الکحل کا استعمال

سورائسس کی اقسام:

سورائسس کی کئی مختلف اقسام ہیں:

تختی جیسی دکھنے والی سورائسس (Plaque Psoriasis)

یہ سب سے عام قسم ہے، جس کی خصوصیت جلد پر سرخ، کھردرے تختی نما نشان ہوتے ہیں۔

Guttate psoriasis

اس قسم کی سورائسس میں جلد پر چھوٹے، سرخ دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ بارش کے قطروں سے مشابہ ہوتے ہیں۔ یہ اکثر اسٹریپ تھروٹ انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ بچوں اور نوجوانوں میں زیادہ عام طور پر دیکھی جاتی ہے۔

۔

انورس سورائسس (Inverse Psoriasis)

یہ قسم جلد کی تہوں میں ہموار، سرخ دھبوں کے طور پر ظاہر ہوتی ہے، جیسے بغلوں یا نالیوں میں۔ یہ جلد کی ان تہوں پر ظاہر ہوتی ہے جو آپس میں رگڑ کھاتی رھتی ہیں۔ جیسے بغل یا جانگھ کی جلد۔

۔

Pustular psoriasis

اس قسم کی سورائسس سفید، پیپ سے بھرے چھالوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے جو سرخ جلد سے گھرے ہوتے ہیں۔ اگر یہ کیفییت شدت اختیار کر جائے اور بے قابو ہو کر زیادہ پھیل جائے تو جان کو خطرہ بھی لاھق ہوسکتا ہے۔

۔

Erythrodermic psoriasis

یہ سورائسس کی ایک شدید شکل ہے جو پورے جسم کو سرخ، چھیلنے والے دانوں سے ڈھانپ لیتی ہے۔ اس میں جلد کا زیادہ تر حصہ سوزش کا شکار ہو جاتا ہے۔ جلد شدید شرخ رنگت اختیار کرلیتی ہے اور قلب کیلئے کام بڑھ جاتا ہے۔ مریض شدید بیمار دکھائ دیتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے جسم سے توانائ ختم ہوگئی ہو۔ مریض کو سردی محسوس ہوتی ہے، بخار ہو جاتا ہے اور جسم مِیں پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔ ایسی کیفیت میں ھسپتال میں داخل ہوکر علاج کروانا بہتر ہوتا ہے۔

علاج

سورائسس کے زیادہ تر مریض یہ لازمی پوچھتے ہیں کہ کیا اس بیماری کا کوئ ایسا علاج ہے جس سے یہ مکمل طور پر ختم ہو جائے؟

سورائسس کا تاحال ایسا کوئ علاج دریافت نہِیں ہوا جس سے یہ مکمل طور پر ختم ہوجائے اور سورائسس کے مریض کو کوئ دوا کبھی استعمال نہ کرنی بڑے۔ تاھم ، دوا کے مسلسل استعمال سے اس مرض کو قابو میں رکھ کر نارمل زندگی ضرور گزاری جا سکتی ہے۔

سورائسس کو قابو میں رکھنے کیلئے جلد پر لگانے والی دوائیں اور کھانے والی دوائیں استعمال کروائ جاتی ہیں۔ اگر مرض لگانے والی دوا سے قابو میں رہے تو کھانے والی ادویات کم سے کم استعمال کروائ جاتی ہیں۔ لیکن اگر مرض بے قابو ہو رہا ہو تو کھانے والی ادویات دینا ضروری ہو جاتا ہے۔

جلد پر لگانے والی ادویات میں کریم، مرہم، لوشن اور فوم وغیرہ شامل ہیں جو براہ راست جلد پر لگائے جاتے ہیں۔

کھانے والی ادویات میں ریٹینائڈ retinoids ادویات، antimetabolites, phosphodiesterase inhibitors وغیرہ شامل ہیں۔

فوٹو تھراپی: اس میں جلد پرUV روشنی کی کنٹرول شدہ مقدار ڈالی جاتی ہے جس سے جلد کی کیفیت میں بہتری آنے لگتی ہے۔

Apremilast
اپریمیلاسٹ ایک دوائی ہے جو سورائسس کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔اپریمیلاسٹ کی مدد سے سورائسس کے علاج میں اہم فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ دوا جلد کی سطح پر سوزش، خارش اور سختی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔اگر آپ کو اس دوائی کے بارے میں مزید معلومات چاہئے تو براہ کرم اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں