UV Index Meaning in Urdu Language

UV index meaning in Urdu language made simple! This blog post, written in Urdu, sheds light on the UV index, its measurement, and the impact of different UV levels on your health.

Dr. Shakeel Zulfiqar

5/15/20241 min read

UV index meaning in Urdu
UV index meaning in Urdu

ھر روز موسم کا حال معلوم کرنا آجکل ایک عام سی بات ھے۔ اگر آپ اپنے موبائل فون پر موسم کی پیشنگوئ چیک کریں، تو تقریباً ھر ایپ (App) آپ کو اُس دن کے UV Index کے بارے میں بھی بتاتی ھے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ یہ کیا چیز ھو سکتی ھے؟

آئیے دیکھتے ھیں۔

سورج طلوع ھونے کے بعد جیسے جیسے بُلند ھوتا ھے، اس سے آنے والی روشنی میں موجود مُختلف اقسام کی شعاعوں کی شدت میں تبدیلی آتی رھتی ھے۔ انہی مُختلف شعاعوں میں سے ایک قسم، الٹرا وائلٹ شعاعوں (UV Radiation) کی ھے۔ انہیں اردو زبان میں بالائے بنفشی شعاعیں کہا جاتا ھے۔

بالائے بنفشی شعاعوں کی اقسام

UV-A Radiation

زمین تک پہنچنے والی بالائے بنفشی شعاعوں کی 95 فیصد مقدار انہی شعاعوں پر مشتمل ھوتی ھے۔ یہ شعاعیں نہ صرف بادلوں میں سے گزر سکتی ھیں، بلکہ یہ شیشے میں سے بھی بآسانی گزر جاتی ھیں۔ مزید یہ کہ یہ شعاعیں جلد کی اوپر والی تہہ Epidermis سے گزر کر نیچے والی تہہ Dermis تک پہنچ جاتی ھیں اور وہاں نقصان کا باعث بنتی ھیں۔

UV-B Radiation

بالائے بنفشی شعاعوں کی یہ قِسم زیادہ گہرائ تک تو نہیں جا سکتی، لیکن سطحی طور پر نقصان کا باعث بنتی ھے۔ چنانچہ یہ جِلد کی اوپر والی تہہ جسے Epidermis کہا جاتا ھے، اُسے نقصان پہنچاتی ھیں۔ جلد کی یہی تہہ آپ کی رنگت کا تعین کرتی ھے۔ چنانچہ جلد کا جَل جانا یا گہری رنگت اختیار کر لینا، ان شعاعوں کے اثر کا نتیجہ ھو سکتا ھے۔ چونکہ یہ شعاعیں جِلد کے خلیوں میں موجود DNA پر اثرانداز ھوتی ھیں، اس لیئے یہ جِلد کے سرطان کا سبب بھی بن سکتی ھیں۔

UV Index meaning in Urdu

یو وی انڈیکس کیا ہے؟

یو وی انڈیکس دراصل انہی بالائے بنفشی شعاعوں کی شدت ناپنے کا ایک پیمانہ ھے۔ اس پیمانے کو استعمال کرتے ھوئے آپ یہ پتا چلا سکتے ھیں کہ سورج سے آنے والی بالائے بنفشی شعاعیں آپ کی جلد اور آنکھوں کو کس حد تک متاثر کر سکتی ھیں۔

یہ پیمانہ 01 سے شروع ھو کر 11+ تک جاتا ھے۔ چونکہ دن کے مُختلف اوقات میں سورج سے آنے والی شعاعوں کی کیفیت بدلتی رھتی ھے، اس لیئے ایک ھی دن کے مُختلف اوقات میں UV Index بھی گھٹتا بڑھتا رھتا ھے۔ موسمیات کے ماھرین جب UV Index بتاتے ھیں تو وہ اُس دن کا زیادہ سے زیادہ ھونے والا انڈیکس بتاتے ھیں۔

آئیئے دیکھتے ھیں کہ کِس شدت کا UV Index آپ کی جِلد اور آنکھوں کیلیئے کیا معنی رکھتا ھے۔

UV Index SCALE

کسی بھی سَن بلاک کے SPF سے مراد Sun Protection Factor ھے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ھے کہ کسی بھی سن بلاک کے SPF کا تعلق آپ کی جلد کی قِسم سے ھے۔ جن لوگوں کی رنگت ہلکے (گورے) رنگ کی ھے انہیں زیادہ SPF والے سن بلاک کی ضرورت ھوتی ھے۔ گہری رنگت والے افراد کو نسبتاً کم SPF والے سَن بلاک بھی سورج کی شعاعوں سے مناسب تحفظ فراحم کرتے ھیں۔

How to estimate UV Index
اندازہ لگانے کا آسان طریقہ

یو وی انڈیکس کا اندازہ لگانے کا ایک آسان طریقہ یہ ھے کہ آپ اپنے سایہ کی لمبائ کو ناپ لیں۔ اگر آپ کا سایہ آپ کے قد سے لمبا ھے، تو گمان کیا جا سکتا ھے کہ اُس وقت UV Index کم ھو گا۔ لیکن اگر کسی وقت آپ کا سایہ آپ کے قد سے چھوٹا ھے، تو اُس وقت UV Index نسبتاً زیادہ ھوگا۔ ایسے وقت میں سایہ دار جگہ پر رھیں اور اپنی جِلد اور آنکھوں کی حفاظت کریں۔

پاکستان میں سورج کی روشنی کی وجہ سے ھونے والی بیماریاں عام ھیں۔ چہرے پر ظاھر ھونے والی چھائیاں (Melasma)، سورج کی وجہ سے ھونے والی جلد کی سوزش (Photo-dermatitis) اور جلد پر ظاھر ھونے والی جُھریاں (wrinkles) وغیرہ سورج کے منفی اثرات کا تتیجہ ھوتی ھیں۔ اگر ان کیفیات کا بروقت علاج کروا لیا جائے تو مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ھے۔

اس تحریر کو شیئر کر کے دوسرے لوگوں کو بھی اس بارے میں تعلیم دیں۔